برطانوی وائرس، کئی شہروں میں لاک ڈاون،6بجے کارو بار بند

راولپنڈی ( زمینی حقائق ڈاٹ کام )گجرات اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں برطانیہ سے آئے کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث کئی شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاون کا شروع ہو گیا،

، لاہور کے 16، گجرات کے 17اور راولپنڈی کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون رات بارہ بجتے ہی شروع کر دیا گیا۔

تمام کاروباری مراکز پیر سے شام 6 بجے بند ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس نہیں کھولی جائیں گی۔ نجی اور سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد عملہ کام کرے گا۔صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مراکز شام 6 بجے بند جب کہ ہفتہ اور اتوار کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، جب کہ نوٹی فکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا اور 29 مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔

پنجاب کے سب سے زیادہ متاثرہ 7شہروں لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالا اور گجرات کے تمام اِن ڈور شادی ہال، مزار، درگاہیں، سنیما اور کمیونٹی سینٹر بند رہیں گے۔

این سی او سی نے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور صوبوں سے حفاظتی انتظامات پر سختی سے عمل درآمد کا کہہ دیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کے تحفظ کے لیے بڑے فیصلے کئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، کلیکشن پوائنٹس 24 گھنٹے اور ہفتے کے 7 دن کھلے رہیں گے، گروسری اسٹورز، ، چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پیٹرول پمپس کو پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلا رہنے کی اجازت ہوگی۔

فلنگ پلانٹس، ورک شاپس، ٹائر پنکچر، اسپیئر پارٹس اور زرعی مشینری و آلات کی دکانیں بھی 24 گھنٹے کھلی رہیں گی، جب کہ تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد اسٹاف کے ہمراہ کام کرنے کی پالیسی پرکاربند ہوں گے۔

خیبر پختونخوا کے بعض شہروں میں بھی لاک ڈاون پر غور کیاجارہاہے جبکہ بعض ملکوں سے بین الاقوامی سفر پر مزید پابندی پر فیصلہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

Comments are closed.