ایسی کتاب کوئی سیاستدان لکھتا تو غدار کہا جاتا، رضا ربانی

14
0 0
Read Time:1 Minute, 23 Second

فائل فوٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے پاکستان اور بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کے دو سابق سربراہوں کی کتاب کی اشاعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ کتاب کسی سویلین یا سیاستدان نے بھارتی ہم منصب کے ساتھ مل کر لکھی ہوتی تو اس پر ‘غدار’ کہلا دیا جاتا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ ‘حیرت ہے کہ ایک طرف بھارت اور پاکستان کے تعلقات خراب ترین سطح پر ہیں اور دوسری طرف دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے سابق سربراہوں کی کتاب کی رونمائی ہے’۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ‘مذکورہ کتاب آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی اور بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت نے مل کر لکھی ہے۔

کتاب ‘دی سپائے کرونیکلز: را، آئی ایس آئی اینڈ دی الوڑن آف پیس’ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معاملات پر بات کی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق کتاب میں جن معاملات پر روشنی ڈالی گئی، اْن میں کارگل آپریشن، ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیلز کا اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا آپریشن، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری، حافظ سعید، کشمیر، برہان وانی اور دیگر معاملات شامل ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *