ایبٹ آباد، ڈی پی او ز کو پروموشن بیجز لگانے کی تقریب

14
0 0
Read Time:1 Minute, 46 Second

ایبٹ آباد( زبیر ایوب)گریڈ انیس میں ترقی پانے والے ڈی پی او ایبٹ آباد عباس مجید مروت اور ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان کو پروموشن بیجز لگائے گئے۔

اس سلسلہ میں ایبٹ آباد میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی خان بابا خیل کی جانب سے پروموشن پانے والوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

تقریب میں کمشنر ہزارہ امجد علی خان ڈی پی او ہریپورڈاکٹر زاہد اللہ خان، ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کواٹر سونیا شمعروز ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد خان ، ایس پی انوسٹی گیشن عبدالعزیز آفریدی اور ایس پی ٹریفک وارڈن محمد اشتیاق احمد ، ڈائریکٹر سکول آف انٹیلی جنس کرنل (ر) اشتیاق احمد وڑائچ ، چیئرمین ڈی آر سی جنرل (ر) ایاز سلیم رانا نے شرکت کی ۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد علی خان بابا خیل اور کمشنر ہزارہ امجد علی خان نے گریڈ انیس میں ترقی پانے والے ڈی پی او ایبٹ آباد عباس مجید مروت اور ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان کو پروموشن بیجز لگائے ۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمدعلی خان بابا خیل نے ڈی پی او ایبٹ آباد عباس مجید مروت اور ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان کو گریڈ انیس میں ترقی پر مبارکباد پیش کی ۔

انہوں نے کہا کہ ڈی پی او ایبٹ آباد عباس مجید مروت اور ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان بہادر اور فرض شناس پولیس آفیسر ز ہیں، ان جیسے پولیس آفیسرز کی وجہ سے ہی محکمہ پولیس کا مورا ل بلند ہوتا ہے ۔

محمد علی با باخیل نے کہا میں امید کرتا ہوں یہ آفیسرز مستقبل میں بھی اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو برقرار رکھتے ہوئے عوام اور محکمہ پولیس کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *