ایبٹ آباد،سکول کو زبردستی تالہ لگا دیا گیا،طالبات کھلے آسمان تلے

ایوبیہ(عتیق عباسی) ایبٹ آباد کے علاقے پٹن خورد کے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کوبااثر افراد نے نوکری نہ ملنے پر تالہ لگا دیاطالبات کو سکول سے نکال کر کھلے آسمان تلے بٹھا دیا گیا.

سرکاری سکول کو زبردستی خالی کرانے والے شخص کا موقف ہے کہ یہ جگہ میری ہے جب تک مجھے نوکری نہیں ملے گی میں سکول میں طلبات کو داخل نہیں ہونے دوں گا ۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ مڈل سکول پٹن میں سکول کے مالک نے طلبات کو سکول میں داخل نہ ہونے دیا اور عمارت کو تالہ لگا دیا سکول کی طالبات باہر کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہو گئیں۔

اس موقع پر معززین علاقہ کا کہنا تھا کہ سکول جس جگہ تعمیر ہوا وہ نذیر نامی شخص کی ملکیت زمین ہے نذیر نے سکول میں کلاس فور کی نوکری کے لیے درخواست بھی دی ہوئی ہے تاہم محمکہ نے کوئی دلچسپی نہ لی.

لوگوں کا کہنا ہے کہ نذیر کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے جس کی زمین ہے ان کو پہلے سے ایک نوکری ملی ہوئی ہے لیکن ان کی ضد ہے کہ مجھے دو نوکریاں دی جائیں یعنی ان کے بچوں میں سے ایک کی نوکری ہو جائے.

مڈل سکول کے لئے دوبارہ سے بلڈنگ بنائی گئی تھی اس لیے وہ دو بلڈنگز کی وجہ سے دو نوکریاں مانگ رہے ہیں معززین علاقہ کا کہنا تھا کہ سکول کی طالبات کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہی ہیں.

باہر بیٹھنے کی وجہ سے ان کی تعلمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔اہلیان علاقہ نے محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کو حل کیا جائے تا کہ ہماری بچیاں سکول میں تعلیم حاصل کر سکیں۔

Comments are closed.