اورنج ٹرین،20مئی تک کام مکمل نہ ہوا تو گارنٹی ضبط ، سپریم کورٹ

سلام آباد(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ کی 20مئی تک کام مکمل نہ ہونے کی صورت میں گارنٹی ضبط کرنے کا کہہ دیا۔

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے 3 تعمیراتی کمپنیوں سے ایک ایک کروڑ کی گارنٹی مانگتے ہوئے کہا کہ 20 مئی تک کام مکمل نہ ہوا تو گارنٹی ضبط کر لی جائے گی۔

عدالت نے جسٹس ریٹائرڈ جمشید یا جسٹس عبد الستاراصغر کو ٹیکنیکل کمیٹی کا سربراہ بنانے کی ہدایت کی۔

جسٹس گلزار احمد نے پراجیکٹ ڈائریکٹر فضل حلیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی وجہ سے کام تاخیر کا شکار ہوا ہے۔

کنٹریکٹر کام نہیں کرتے تو انہیں اٹھا کر پھینک دیں جیل میں ڈال دیں، پراجیکٹ ڈائریکٹر تعمیراتی کمپنیوں سے بلیک میل ہورہے ہیں۔

تینوں تعمیراتی کمپنیاں ایک ارب کی گارنٹی دیں، مقررہ تاریخ تک کام مکمل نہ ہونے پر گارنٹی ضبط ہوگی۔

Comments are closed.