امریکی فلم میکرخاتون سنتھیا رچی خان پور بھمالہ پہنچ گئیں

0
0 0
Read Time:1 Minute, 26 Second

ہری پور(یاورحیات)معروف امریکی فلم میکر اور صحافی خاتون سنتھیا رچی خان پور بھمالہ پہنچ گئیں علاقہ کی خوبصورتی دیکھتے ہوئے انھوں نے اس علاقے کو کو جنت نظیر قرار دیا.

سنتھیا رچی کی بھمالہ اسٹوپہ آمد کے موقع پر ڈائریکٹریٹ آف آرکیالوجی و میوزیم خیبرپختونخوا کی جانب سے بھمالہ پرڈاکو مینٹری فلم بنائی گئی، عکس بندی میں سنتھیارچی بھی شامل تھیں.

اس موقع پر سنتھیارچی کا کہنا تھا کہ مجھے پشاور تخت بھائی چارسدہ میں بھی مذہبی مقامات کو دیھکنے کا موقع ملا جس سے دنیا میں پاکستان کا مثبت پہلو سامنے آرہا ہے.

انھوں نے کہا پاکستان کی خیبر پختوانخواہ حکومت آثارقدیمہ سمیت مذہبی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اہم کردار اد کررہی ہے.

ان کا کہنا تھا کے بھمالہ اسٹوپہ خیبر پختونخواہ میں واقع تمام اسٹوپہ سے منفرد مقام رکھتا ہے خیبر پختونخواہ میں واقع تمام آرکیالوجی سائیڈ کا دورہ کیا مجھے ڈائریکٹر آرکیالوجی انکی ٹیم نے بہت سپورٹ کیا.

سنتھیا رچی نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ حکومت نے جس طرح مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے وہ ماضی میں نہیں کیے گئے.

یہی وجہ ہے کہ اب پاکستان میں بھی مذہبی سیاحت کو فروغ مل رہا ہے جس کا بین الاقوامی سطح پر بھی مثبت پیغام جا رہا ہے اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا.

انھوں نے بھمالہ میں مہاپری بدھ مت کا مجسمہ بھی دیکھا بعد ازاں ں ڈاکو مینٹری فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہوگیں.

یاد رہے کہ پرفضاعلاقے بھمالہ میں بدھ مت تہذیب،بھمالہ گندھارا تہذیب میں آثار قدیمہ کا ایک سب سے اہم مقام ہے جہاں بدھ مت کے مذہبی پیشوا بھی دیگر ممالک سے آتے ہیں اور مذہبی رسومات بھی ادا کرتے ہیں

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »