امریکی صدر نے ایران کو ختم کرنے کی دھمکی دے دی

136
0 0
Read Time:1 Minute, 38 Second

واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو باضابطہ ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں امریکی صدر نے دھمکی دی ہے کہ اگر وہ جنگ چاہتا ہے تو یہ اس کا باضابطہ طور پر خاتمہ ہوگا۔

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جب کہ امریکا نے خلیج فارس میں جنگی بیڑہ تعینات کردیا ہے تاہم ایران کا کہنا ہے کہ وہ امریکا سے جنگ کا خواہاں نہیں۔

امریکی صدر کی جانب سے بیان میں کہا کیا گیا ہے کہ امریکا کو دوبارہ دھمکی دینے سے گریز کیا جائے، اگر ایران جنگ چاہتا ہے تو اس کے نتیجے میں اس کا خاتمہ ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکا نے ایرانی تیل کی درآمدات پر دی گئی چھوٹ ختم کرنے کا اعلان کیا اور ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو خبردار کیا کہ اگر وہ ایسا کریں گے تو انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایران نے امریکا کے اس اقدام کی مذمت کی اور اسے معاشی دہشت گردی قرار دیا اور ساتھ ہی ایران نے 2015 میں ہونے والے عالمی جوہری معاہدے کے اہم حصے سے دستبردار ہونے کا بھی اعلان کردیا جس سے امریکا گزشتہ برس یکطرفہ طور پر ہی پیچھے ہٹ چکا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تو امریکا نے سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل میں شامل ممالک سے خلیجی ملکوں کی سمندری حدود میں فوج تعینات کرنے کی اجازت بھی حاصل کرلی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *