امریکہ نے ملا فضل اللہ اور منگل باغ کے سر کی قیمت مقرر کر دی

واشنگٹن(مانیٹرنگ )امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ ملا فضل اللہ کے سر کی قیمت 55 کروڑ روپے (50 لاکھ ڈالر) مقرر کردی ہے۔

اس حوالے سےامریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملا فضل اللہ کی گرفتاری کی معلومات دینے والے کو 50 لاکھ ڈالر روپے بطور انعام دیئے جائیں گے۔

امریکا نے کالعدم جماعت الاحرار کے رہنما عبدالولی اور کالعدم لشکر اسلام کے رہنما منگل باغ کے سر کی قیمت بھی 33، 33 کروڑ روپے (30 لاکھ ڈالر) مقرر کردی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ ‘ٹی ٹی پی نے عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ساتھ قریبی اتحاد قائم کر رکھا ہے’ اور یہ تینوں عسکریت پسند امریکا کی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق ٹی ٹی پی نے مئی 2010 میں نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں کار بم دھماکے کی کوشش کرنے والے فیصل شہزاد کو دھماکا خیز مواد بنانے کی تربیت فراہم کی تھی۔

Comments are closed.