امت مسلمہ کو محصور کشمیریوں کی مدد کرنی چاہئے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کوالالمپور(ویب ڈیسک) معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کی مخالفت کر دی ہے۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت سے ملک بدر کئے جانے والے مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کی ہے۔

انھوں نے کہا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئینی شقوں کو منسوخ کرنے کے بھارتی اقدام کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کے خصوصی درجے کا خاتمہ غیر آئینی ہے، امت مسلمہ کو محصور کشمیریوں کی مدد کرنی چاہئے۔

Comments are closed.