افغان امن عمل،ادھر کلسٹر بم، مداخلت کا خدشہ تھا، شاہ محمود

13
0 0
Read Time:1 Minute, 52 Second

اسلام آباد (زمینی حقائق ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ایک طرف افغان امن عمل آگے بڑھنے لگا ہے دوسری طرف سازش کے تحت بھارت نےبوکھلاہٹ کاشکار ہوکر ایل او سی پر کلسٹر بموں کا استعمال کیا۔

انھوں نے کہا کلسٹربم کا استعمال انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حالات کو جان بوجھ کر بگاڑا جارہا ہے۔

ایل او سی پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  نجی ٹی وی اے آر وائی سے گفتگو میں کہا
بھارت کلسٹربموں سے شہریوں اور نہتے افراد کونشانہ بنا رہا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی نئی کمک بھجوائی جارہی ہے، راشن محفوظ کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کوخط لکھا ہے۔

امریکہ کو اس صورتحال پر خاموش نہیں رہناچاہیے

بھارت کلسٹربموں سے شہریوں اورنہتے افرادکونشانہ بنا رہا ہے


شاہ محمود قریشی نے کہا افغانستان میں امن عمل نازک مرحلےمیں داخل ہوچکاہے، مجھے اس امن عمل میں مداخلت کاخدشہ تھااورہے، امریکا اور اقوام متحدہ کواس صورتحال پرخاموش نہیں رہناچاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہری اب مظالم کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے، ٹرمپ نزاکت سمجھتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں، افغانستان سے مذاکرات ایک نازک مرحلےمیں داخل ہیں، خطے کے امن اواستحکام کے خلاف بڑی سازش دکھائی دے رہی ہے۔

کشمیر میں بھارتی جارحیت اس کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے
وزیر خارجہ نے کہا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو کل بھی بھارتی مظالم پر خط لکھا ہے ، اقوام عالم کو بھارتی مظالم پر آواز بلند کرنا ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں تشویش ہےکہ حالات کوجان بوجھ کربگاڑاجارہاہے، ہم چاہتےہیں کہ امن وامان رہے،خطہ ایڈونچرزم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کے دورے کا مینڈیٹ افغانستان میں امن ہے، زلمے خلیل کو افغان امن کو لاحق خطرات سےمتعلق آگاہ کیا ہے۔

امریکی وفد کو خدشات سے آگاہ کریں گے

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ چنددن میں ایک اورامریکی وفدپاکستان آرہاہے، آنے والے امریکی وفد سے بھی اپنے خدشات کا اظہار کریں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *