اسٹیون سمتھ۔ وارنر اوربینکرافٹ معطل 24گھٹے میں سزاکا ا علان ہو گا


اسلام آباد (ویب ڈیسک )  کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی دستبردار کپتان اسٹیون اسمتھ، اوپنر ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کو دورہ جنوبی افریقہ سے واپس بلانے اعلان کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او جیمز سدر لینڈ نے کہا کہ تینوں کرکٹرز کی سزاؤں کا اعلان 24 گھنٹے میں کردیا جائے گا جبکہ ٹم پین آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میکس ویل، برنز اور رینشا کو آسٹریلوی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، متبادل کھلاڑی چوتھے ٹیسٹ سے پہلے ٹیم کو جوہانسبرگ میں جوائن کرلیں گے۔

سدر لینڈ نے کہا کہ ڈیرن لی مین نے استعفیٰ نہیں دیااور وہ آسٹریلوی ٹیم کے کوچ رہیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے قوم سے معافی بھی مانگی۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون بین کرافٹ نے فیلڈنگ کے دوران اپنی جیب میں چھپائی گئی ٹھوس چیز سے گیند کو کھریدنے کی کوشش کی اور اس منظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

میچ کے دوران امپائرز کی مداخلت پر 25 سالہ آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون بین کرافٹ نے اس حوالے سے امپائروں سے بات بھی کی۔

بعدازاں کپتان اسٹوین اسمتھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اعتراف جرم کیا اور کپتان اسمتھ نے بھی اعتراف کیا کہ انہیں بال ٹیمپرنگ سے متعلق علم تھا اور یہ منصوبے کے تحت کیا گیا۔

اسٹیون اسمتھ نے کہا کہ بال ٹیمپرنگ کا فیصلہ ہمارا اپنا تھا تاہم اس میں کوچ یا بورڈ کا کوئی فرد شامل نہیں۔

دونوں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران سازگار بیٹنگ پچ کی وجہ سے بولنگ دشوار تھی اور اسی وجہ سے ‘ٹیم کی قیادت’ نے بول کو کھرید کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔

Comments are closed.