اسٹار فٹبالر لیونل میسی پر3ماہ کی پابندی عائد،50ہزار ڈالر جرمانہ

بیونس آئرس(زمینی حقائق )ارجنٹینا کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی پر فٹ بال کے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے پر 3 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لیونل میسی پر پابندی کوپا امریکا کپ کو کرپٹ کہنے پر لگائی گئی ۔

لیونل میسی پر جنوبی امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کی جانب سے 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

بارسلونا کے فارورڈ لیونل میسی کو ارجنٹینا اور چلی کے درمیان ہونے والے مقابلے میں باہر کردیا گیا تھا ۔

جس کے بعد سٹار فٹ بالر نے غصے میں آکر یہ الزام عائد کیا کہ کپ برازیل کے لیے فکس کیا گیا۔لیونل میسی پابندی کے خلاف ایک ہفتے میں اپیل کرسکتے ہیں۔

البتہ پابندی کے باعث وہ ارجنٹینا کے چلی، میکسیکو اور جرمنی سے ستمبر اور اکتوبر کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

Comments are closed.