اسلام آباد کا تبلیغی اجتماع ملتوی کر دیا گیا

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام ) تبلیغی جماعت نے کورونا کے باعث اسلام آباد کا سالانہ تبلیغی اجتماع ملتوی کردیا ہے.

یہ بات وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کی ہے ان کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت نے میری درخواست پر اسلام آباد میں ہونے والا سالانہ اجتماع ملتوی کردیا ہے، تبلیغی جماعت کا انتہائی مشکور ہوں۔

انھوں نے بتایا کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد اور اموات کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اسی وجہ سے میں نے درخواست کی اور وہ مان گئے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تبلیغی جماعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری درخواست پر اسلام آباد میں ہونے والا سالانہ تبلیغی اجتماع ملتوی کیا ہے اس لیے میں تبلیغی جماعت کا انتہائی مشکور ہوں۔

واضح رہے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 356 تک پہنچ چکی ہے.

جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ63 ہزار200ہو گئی ، جن میں سے اس وقت فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار566 ہے صرف آج 100 افراد جاں بحق ہوئے.

Comments are closed.