اسلام آباد ایئر پورٹ پرپی آئی اے کا طیارہ ٹریکٹر سے ٹکرا گیا

Pakistan policemen stand guard as a Pakistan International Airline (PIA) plane taxis on the runway on the way to Saudi Arabia during the PIA employees strike in Islamabad on February 8, 2016. The strike continued despite Prime Minister Nawaz Sharif's warning that the demonstration was illegal and those taking part could face up to a year in prison under a law that restricts union activity in state-administered sectors. AFP PHOTO / Farooq NAEEM (Photo by FAROOQ NAEEM / AFP)

فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) اسلام اباد ایئر پورٹ کے رن وے پر پی آئی اے کا ایک مسافر طیارہ اچانک ٹریکٹر سے ٹکرا گیا، پی آئی اے حکام نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ہے اس وقت پی آئی اے کے طیارے کو ٹگ بس کے ذریعے کھینچ کر رن وے کی طرف لایا جا رہا تھا۔

دوسری طرف پی آئی اے حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ حادثہ پیر کو پیش آیا جب کارگو ٹریکٹر آپریٹر کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث کارگو ٹریکٹر طیارے سے جا ٹکرایا۔

پی آئی اے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹگ آپریٹر طیارے کو رن وے کی طرف کھینچ کر لا رہا تھا جس دوران آپریٹر کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور طیارہ کی کارگو ٹریکٹر سے جا ٹکرہو گئی۔

حکام کے مطابق حادثے کے دوران طیارے کا وی ایچ ایف انٹینا ٹوٹ گیا ہے جس کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ کارگو ٹرک آپریٹر کو فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھ۔

واضح رہے پی آئیاے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے بھی18سے زائد واقعات ہو چکے ہیں ، جب کہ طیارہ کا پھسل کر رن وے سے باہر چلے جانے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔

Comments are closed.