آم غذا بھی اور شفا ء بھی ! تحقیق نے ثابت کردیا

2693
0 0
Read Time:1 Minute, 31 Second

اسلام آباد(نیٹ نیوز) آم غذائیت سے بھرپور ایک عمدہ پھل ہے۔ ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ آم کھانے سے آنتوں کی سوزش دور ہوتی ہے اور یہ پورے نظامِ ہاضمہ کو بہتر ہو جاتاہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے ماہرین نے اس کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے 36 خواتین و حضرات کو دو گروہوں میں تقسیم کیا۔

ان میں سے ایک گروہ کو روزانہ 300 گرام آم کھلایا گیا اور دوسرے گروہ کو فائبر کا پاوٴڈر دیا گیا۔ دونوں گروہوں کی غذا میں پروٹین، کیلوریز، کاربوہائیڈریٹس، فائبر اور پروٹین کی مقدار یکساں رکھی گئی تھی۔

اس حوالے سے ایک ماہ بعد دونوں گروہوں نے قبض کم ہونے کا اعتراف تو کیا لیکن آم کھانے والوں میں اس کا اثر بہت نمایاں تھا۔ اس سے ثابت ہوا کہ بہترین اور مہنگے فائبر سپلیمنٹ ایک طرف رکھ کر آم کھایا جائے تو اس کا فائدہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

اسی یونیورسٹی کی پروفیسر سوزین مارٹیس ٹالکوٹ نے بتایا کہ آم قبض دور کرنے، آنتوں کی جلن کم کرنے اور ہاضمے کو بہتر بنانے کا زبردست نسخہ ہے۔ اس میں موجود فائبر کسی بھی سپلیمنٹ سے بہتر ہیں۔

آم میں کئی طرح کے وٹامن، اینٹی آکسیڈنٹس، پولی فینولز اور فائبر (ریشے) پائے جاتے ہیں۔ اس کے کئی فائدوں میں آنتوں کی سوزش دور کرنا، نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانا اور غذا کو فوری طور پر جزوِبدن بنانا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
3Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »