آصف زرداری حکومت کیخلاف ہم سے پیچھے ہیں، مولانا فصل الرحمان

اسلام آباد(ویب ڈیسک )جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے حکومت کے خلاف آصف زرداری ہم سے کئی گنا زیادہ پیچھے ہیں

پنوں عاقل میں میڈیا سے گفتگو میں سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے میدان میں نکل چکے ہیں اور حکومت کو جو کرنا ہے کرلے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور اور پنجاب میں کچھ ملین مارچ باقی ہیں پھر اسلام آباد جائیں گے، اس حکومت کو مزید ٹائم دینا اسے تسلیم کرنے کے برابر ہے۔

مولانا کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ کا بڑا قرضہ اس دور حکومت میں لیا جارہا ہے جب کہ نیب ایک انتقامی ادارہ ہے۔

جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اور خورشید شاہ جیل جائیں گے تو مولانا فضل الرحمان نے جواب میں کہا کہ کسی بندے دے پتر کا حوالہ تو دیا کریں۔

امیر جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں قیادت سے لے کر کارکن تک گالی اور گالی ہے، اگر اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم مل کر الیکشن لڑیں گے تو گالی اور گولی کا اتحاد ہوجائے گا۔

Comments are closed.