آرمی چیف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

الریاض(شاہ جہاں شیرازی) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 روزہ خیر سگالی دوررے پر ریاض پہنچ گئے ہیں.

ریاض پہنچنے پر آرمی چیف کا اعلی سعودی عسکری قیادت سمیت سفیر پاکستان جنرل۔ر بلال اکبر اور ڈیفنس اتاشی برگیڈئیر ہارون راجہ نے کنگ سلمان ائیر بیس پر استقبال کیا.

استقبال میں پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالک سمیت ملٹری ڈیفنس اتاشی میجر جنرل عواد الزہرانی میں شامل تھے.

دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین دفاعی، سیکیورٹی تعاون و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.

خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی.عمرہ ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ، روضۂ رسول پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ بھی جائیں گے..

Comments are closed.