آرمی چیف نےشہداء کے لواحقین اورغازیوں کو ایوارڈز دیے

26
0 0
Read Time:1 Minute, 33 Second

راولپنڈی(زمینی حقائق )جی ایچ کیو میں شہیدوں اورغازیوں کیلئے اعزازت کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنز کے دوران بہادری پر ایوارڈز دیئے۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کے تعاون اور جرت کی تعریف کی،شہدا کی قربانیوں اور بہادری کو سراہا۔

تقریب میں شہدا اور غازیوں کے خاندانوں نے شرکت کی، تقریب میں35آفیسرز کوستارہ امتیاز(ملٹری)36افسروں و جوانوں کوتمغہ بسالت دیاگیا جب کہ 7جوانوں کو اقوام متحدہ کے میڈلز دیئے گئے، شہدا کے اعزازت ان کے خاندان کے افراد نے وصول کئے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا جانوں کی پرواہ کیئے بغیر افسروں اور جوانوں نے امن و استحکام کیلئے قربانیا ں دیں،یہ قربانیاں دینے والے ہی ہمارے ہیرو ہیں،مادر وطن کے دفاع میں زندگی قربان کرنے سے زیادہ کوئی اور عظیم مقصد نہیں۔

آرمی چیف نے مادر وطن کے لئے قربانیاں دینے والوں کوخراج عقیدت پیش کیا، انھوں نے کہاوطن کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،شہدا کے بہادر خاندانوں نے وطن کیلئے عظیم قربانیاں دیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے مادر وطن کے دفاع میں زندگی قربان کرنے سے زیادہ کوئی اور عظیم مقصد نہیں ہے، جانوں کی پرواہ کیئے بغیر افسروں اور جوانوں نے امن و استحکام کیلئے قربانیا ں دیں

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish