آرمی چیف سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ملٹری ایڈوائزر کی ملاقات

راولپنڈی(زمینی حقائق) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے سعودی وزیر دفاع و ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ العتیبی نے ملاقات کی ہے.

آئی ایس پی آرسے جاری اعلامیہ کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں تربیتی ایکسچینج پروگرام، دوطرفہ دفاعی اشتراک مزید بڑھانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

آرمی چیف نے سعودی بری افواج کی استعداد بڑھانے کیلئے پاک فوج کی مدد کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ سعودی ملٹری ایڈوائزر نے علاقائی امن و استحکام میں پاک فوج کے کردار کو اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی موجود تھے۔

Comments are closed.