پی ٹی وی کی پہلی خاتون اناونسر کنول نصیر انتقال کر گئیں

0
0 0
Read Time:1 Minute, 11 Second


اسلام آباد( ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر اور ایوارڈ یافتہ کنول نصیر انتقال کر گئیں۔

کنول نصیر علالت کے باعث گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں،کنول نصیر کی موت پرپاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے بھی کنول نصیر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

چند روز پہلے کنول نصیر کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جمعرات کو انتقال کرگئیں۔ کنول نصیر کو ان کی خدمات کے پیش نظر مختلف اہم ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

کنول نصیر گزشتہ پانچ دہائیوں سے زائد عرصہ تک پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ساتھ وابستہ رہیں۔ ان کی اچانک وفات پر سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کنول نصیر ریڈیو پاکستان کی لیجنڈ موہنی حمید کی صاحبزادی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی خوش دامن تھیں،، انہوں ں ے 26 نومبر 1964ء کو پی ٹی وی کے قیام کے وقت پہلی انا ونسمنٹ کی تھی۔

کنول نصیر نے 17 سال کی عمر سے ٹی وی میں کام کرنا شروع کیا۔ وہ ٹی وی ڈرامے کی پہلی ہیروئن بھی تھیں۔ انہوں ں ے ٹی وی اسکرین پر پہلی بار میرا نام کنول نصیر ہے، آج پاکستان میں ٹیلی ویژن آ گیا ہے آپ کو بھی مبارک ہو کے الفاظ ادا کیے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »