نیشنل انٹرسٹ کے جملہ سے شہرت پانے والی کیپٹن ایمان درانی کون ہیں؟

نیشنل انٹرسٹ کے جملہ سے شہرت پانے والی کیپٹن ایمان درانی کون ہیں؟
59 / 100 SEO Score

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد : پاک فوج کی سوشل میڈیا پر نیشنل انٹرسٹ کے جملہ سے شہرت پانے والی کیپٹن ایمان درانی کون ہیں؟ اس کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی خاتون نوجوان افسر ایمان درانی کا جوشیلا خطاب ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہتی سنی جا سکتی ہیں کہ ’پاکستان آرمی جو بھی کرتی ہے وہ عوام کے مفاد میں کرتی ہے‘۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل اپنے ایک بیان میں ایمان درانی نے کہا کہ ’پاک فوج جو بھی کرتی ہے، وہ عوامی مفاد میں کرتی ہے‘،۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہ نہیں کہا کہ وہ جو بھی کرتی ہے ٹھیک کرتی ہے، میں نے یہ کہا کہ ’پاک فوج جو بھی کرتی ہے، وہ پبلک انٹرسٹ میں کرتی ہے

کیپٹین ایمان درانی کا یہ بیان سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر وائرل ہو رہا ہے اور صارفین اس پر اپنے انداز میں تبصرے کر رہے ہیں۔

اپنے دھواں دار خطاب سے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بننے والی پاک فوج کی کیپٹن ایمان درانی کون ہیں؟

Comments are closed.