ایران جنگ ختم کرانے والے غزہ میں بمباری پر خاموش، اسرائیل نے مزید 78فلسطینی شہید
فوٹو:فائل
غزہ : ایران جنگ ختم کرانے والے غزہ میں بمباری پر خاموش، اسرائیل نے مزید 78فلسطینی شہید کردیئے ہیں لیکن تاحال ان یک طرفہ حملوں پر عالمی برداری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
تازہ ترین صورت حال کے حوالے سےعرب میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیاہے کہ امداد لینے کے منتظر 9 فلسطینی بھی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے۔
خوراک تقسیم کرنے والے دو امریکی امدادی کارکن بھی زخمی ہوئے لیکن کا الزام اسرائیل نے حماس پر لگا دیاہے۔
اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ امریکی امدادی کارکن حماس کی کارروائی میں زخمی ہوئے ہیں۔
خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینیوں پر ہونے والےاسرائیلی حملوں میں اب تک 743 فلسطینی شہید اور 4831 زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ جنگ بندی تجویز پر بات چیت کے لیے مذاکراتی ٹیم آج قطر روانہ ہوگی۔
حماس کی تجویز میں تبدیلیوں کی درخواست قبول نہیں ہے لیکن مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ نہیں بتایاگیا کہ کن تبدیلیوں کی درخواست کی گئی ہے۔
حماس پہلے ہی غزہ جنگ بندی کے لیے فوری طورپر مذاکرات شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کرچکی ہے۔
Comments are closed.