مون سون بارشیں، ملک کے بیشتر میں بارش سے موسم خوشگوار

51 / 100 SEO Score

فوٹو:فائل
اسلام آباد: مون سون بارشوں کا زور دار سپیل برقرار ہے،مون سون بارشیں، ملک کے بیشتر میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، مال روڈ، اسلام پورہ، چوبرجی، اچھرہ، مسلم ٹاوٴن، ماڈل ٹاوٴن، گرین ٹاوٴن، نشترٹاوٴن، جوہرٹاوٴن کے اطراف میں بادل برس پڑے جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔
اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں گوجرانوالہ، گوجر خان، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی بادل جم کر برسے، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جان سے گئے اور 7 زخمی ہوئے۔
ادھر بلوچستان میں مون سون کے دوران حادثات میں 10 افراد جاں بحق 7 زخمی ہو گئے، دریائے سندھ میں کندیاں کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ا?گیا، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 73 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ این ڈی ایم اے کے این ای او سی نے 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، الرٹ کے مطابق دریائے کابل، سندھ، چناب اور جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع ہے، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
دریائے چناب پر مرالہ اور خانکی جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، دریائے سوات اور پنجکوڑہ کے ملحقہ ندی نالوں میں بھی بارشوں کے باعث طغیانی کا خدشہ ہے۔
ممکنہ بارشوں کی صورت میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی نالوں، ہل ٹورنٹس کے بہاوٴ میں بھی شدید اضافہ متوقع ہے، بلوچستان کے اضلاع جھل مگسی، کچھی، سبی، قلعہ سیف اللہ، ڑوب اور موسیٰ خیل کے مقامی ندی نالوں کے بہاوٴ میں بھی شدید اضافے کا امکان ہے۔

Comments are closed.