ڈپٹی کمشنر کاتاجروں کی طرف سے بھتہ خوری شکایات پر انکوائری کا حکم

{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":[],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}
50 / 100 SEO Score

فوٹو : اسکرین گریب

اسلام آباد : اسلام آباد انتظامیہ کی عین ناک کے نیچے عہدے اور اختیارات کے ناجائز استعمال .صدر سرکل کے مجسٹریٹ اور عملے کی جانب سے جی بارہ ایف بارہ کے تاجروں سے بھتہ خوری , رشوت وصولی کا انکشاف ہوا ہے.

اس حوالے سے مقامی تاجروں نے اپنے ویڈیو بیانات میں بتایا کہ دو مبینہ اہلکاروں مصباح بھٹو اور شہباز جو خود کو مجسٹریٹ کا ڈرائیور بتاتا ہے تقریبا روزانہ دکانوں پر چھاپوں کی آڑ میں غیرقانونی بھتہ خوری اور بغیر رسید دئیے جرمانے کررہے ہیں.

معمولی سی بات پر دکان بند, مال ضبط کر لیا جاتا ہے اور بغیر رسید دئیے موقع پر فوری نقدی جرمانہ کیا جاتا ہے.اس حوالے ال پاکستان تاجر تنظیم کے صدر اجمل بلوچ , ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سیکرٹری اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق نائب صدر خالد چوہدری اور انجمن تاجران جی بارہ ایف بارہ کے صدر محبوب خان نے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن سے ملاقات کی ہے

ملاقات میں ڈپٹی کمشنر کو بھی بھتہ, رشوت خوری اور ناجائز جرمانوں کے حوالے سے سے آگاہ کیا، ڈپٹی کمشنر کاتاجروں کی طرف سے بھتہ خوری شکایات پر انکوائری کا حکم، ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف کو انکوائری افسر مقرر کیا.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی کو اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کرنے دینگے .

تاجر تنظیموں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تاجروں کو بے بنیاد الزامات کےتحت ذہنی اذیت دی جاتی ہے۔ بھتہ نہ دینے والے تاجروں پر بدتمیزی کا الزام لگا کر تھانوں میں بند کیا جاتا ہے.جرمانے کی ادائیگی فوری طور پر نقد مانگی جاتی ہے، ورنہ دکان سیل کر دی جاتی ہے.

درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کاغذات مکمل ہونے پر بھی مختلف بہانے بنا کر جرمانہ کیا جاتا ہے۔ اور اسکی رسید بھی نہیں دی جاتی.بعض اوقات چھٹی والے دن اور ڈیوٹی اوقات سے ہٹ کر رات 10,10 بجے بھی علاقے میں چھاپے مارتے رہتے ہیں.

تاجروں کے مطابق اسلام آباد میں میڈیکل , ڈینٹل کلینکس اور سٹورز کی رجسٹریشن اور اس سے متعلقہ امور کیلئے اسلام آباد ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی , ڈرگ انسپکٹر آفس و ڈی ایچ او آفس ذمہ دار ہے.

ان اداروں کی موجودگی کے باوجود مذکورہ مجسٹریٹ اور عملہ میڈیکل سٹورز اور کلینکس پر بھی غیرقانونی طور پر چھاپے مار کر سیل اور جرمانے کرتے ہیں.

تاجروں ویڈیو بیانات میں بتایا کہ درخواست دینے کے دودن بعد پھر چھاپے مارے اور سب سے فی دکان 10 تا 15 ہزار روپے اکٹھے کئے اور کسی دکاندار کو کوئی رسید نہیں دی .جس کی ویڈیوز بھی مقامی دکانداروں نے بنالی ہے.

مقامی دکانداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ شاپر ودیگر اشیا بھی ضبط کرلی جاتی ہیں عملہ سرعام رشوت کا تقاضا کرتا ہے انکار پر کارسرکار میں مداخلت اور بدتمیزی کا چارج لگا کر اٹھا لیا جاتا ہے.

رابطہ کرنے ہر انجمن تاجران کے صدر محبوب خان نے کہا کہ بھتہ خوری اور غیرقانونی جرمانے ظلم ہیں سدباب نہ کیا گیا تو تاجر اس کے خلاف احتجاج کریں گے.

Comments are closed.