برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی اہم سنگ میل ہے، وزیراعظم

54 / 100 SEO Score

فوٹو:فائل
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برطانوی ایئر سیفٹی بورڈ کی جانب سے پاکستانی پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قومی ایوی ایشن شعبے کی بہتری کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نے اس فیصلے کو برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے باعثِ اطمینان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی اے پروازوں کی بحالی ملک کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی اہم سنگ میل ہے، وزیراعظم ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے باعث نہ صرف قومی ایئرلائن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ ملکی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

وزیراعظم نے اس اہم کامیابی پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزارت دفاع اور ایوی ایشن ڈویژن کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اس مثبت پیشرفت سے پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ بہتر ہو گی اور برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان قومی ایوی ایشن کے شعبے میں شفافیت، معیار اور عالمی تقاضوں کے مطابق اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری رکھے گی۔

Comments are closed.