وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 15فیصد اضافے کی منظوری دے دی
فوٹو:فائل
اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 15فیصد اضافے کی منظوری دے دی،اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025سے کیا جائے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاوٴس, اسلام آباد میں منعقد ہوا۔وفاقی کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر سی کیرج شپنگ ڈاکیومینٹس بل، 2025 کے مسودے کے حوالے سے ضروری قانونی کاروائی شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کی سفارش پر ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن (EOBI) کی پینشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق یکم جنوری، 2025 سے ہو گا۔
پینشن میں یہ اضافہ ادارہ اپنے وسائل سے پورا کرے گاوزیراعظم نے ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن(EOBI ) میں اداراتی اصلاحات کے حوالے سے کابینہ کی کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کی۔
یہ کمیٹی ادارے کی اصلاحات کے ساتھ ساتھ غیر منظم لیبر سیکٹر جیسا کہ گھریلو ملازمین، کاشتکاری سے وابستہ ملازمین اور اس طرح کے دیگر شعبوں کے ملازمین جنہیں اب تک نظر انداز کیا جاتا رہا، کو اولڈ ایج بینیفٹس کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز پر غور و خوض کرے گی۔
غیر منظم سیکٹر کی اصلاحات سے اب تک نظر انداز کئے گئے سیکٹرز کے ملازمین کو انکے حقوق ملیں گے۔
وفاقی کابینہ نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر اسپتالوں اور متعلقہ صحت کیاداروں میں استعمال ہونے والی انسداد کینسر، دل کے امراض اور زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد پر میں پانچ سال کی مزید استثنٰی کی منظوری دے دی۔
یہ ادویات انسانی زندگیوں کو بچانے کے لئے انتہائی اہم ہیں اور انکی فوری دستیابی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ استثنی دیا گیا ہے۔
یہ ادویات صرف اسپتالوں اور متعلقہ اداروں میں دستیاب ہوں گی اور ان کی کھلے عام فروخت پر پابندی ہو گی اور ان ادویات کی درآمد کے لئے پہلے لائسینسنگ اتھارٹی سے منظوری درکار ہو گی۔
وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 2 جولائی 2025 اور 3 جولائی 2025 کو ہوئے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔
Comments are closed.