وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پٹرول بم گرادیا،قیمتوں میں بڑااضافہ

47 / 100 SEO Score

فوٹو:فائل

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے رواں مالی سال2025-26 کے دوسرے ہفتے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا دوسرا تحفہ دیدیا ہے.

وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پٹرول بم گرادیا،قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا ہے جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11.37روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو گیا ہے پٹرول کی قیمت میں 5.36 روپے جبکہ ڈیزل 11.37 روپے مہنگا کیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 5.36 روپے جبکہ ڈیزل 11.37 روپے مہنگا کیا گیا ہے ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 266.79روپے فی لیٹر سے بڑھا کر272.15 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت272.98روپے فی لیٹر سے بڑھا کر284.35 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے سے آئندہ 15 روز تک ہوگا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوامی و سیاسی ردعمل میں کمی لانے کیلئے اس بار ڈی ریگولیٹڈ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بھی وزارت خزانہ نے ہی کردیا ہے۔ اعلان مارکیٹ میں مٹی کا تیل 3 روپے 10 پیسے سستا ہوا ہے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت ایک روپیہ 85 پیسے کم ہوئی ہے۔

دوسری جانب عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے فوری واپس لینے کامطالبہ کیاہے ۔ شہریوں کاکہناہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، اور حالیہ اضافہ عام شہری کو دانے دانے کا محتاج بنا دے گا۔

Comments are closed.