جہاں حمیرا اصغر کی لاش تھی ساتھ والے کمرے میں واش روم کی کھڑکی کھلی تھی،ڈی آئی جی ساوٴتھ اسد رضا کاانکشاف

فوٹو:فائل

کراچی :ڈی آئی جی ساوٴتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ جہاں حمیرا اصغر کی لاش تھی ساتھ والے کمرے میں واش روم کی کھڑکی کھلی تھی، ہو سکتا ہے کہ کھڑکی کے ذریعے لاش کی بو باہر نکلتی رہی ہو۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لاش خراب ہونے کی بو 5 سے 40 دن تک ہوتی ہے، اس مدت کے دوران حمیرا اصغر کے ہمسائے بھی اپنے فلیٹ میں نہیں تھے۔
ڈی آئی جی ساوٴتھ نے کہا کہ حمیرا اصغر کے پڑوس والا فلیٹ بھی کافی عرصہ خالی تھا، فلیٹ کی منیجمنٹ کمیٹی چوکیدار اور ہمسائے کو بھی شامل تفتیش کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کراچی سے لاہور سفر کرتی رہتی تھیں، ہو سکتا ہے کہ لوگوں نے سمجھا ہو کہ حمیرا اصغر لاہور گئی ہوں، ہم سمجھتے ہیں کہ 7 اکتوبر کو یہ واقعہ پیش آیا۔
ڈی آئی جی اسد رضا نے یہ بھی کہا کہ واقعے کے بعد 3 دن میں ایک بار چوکیدار نے حمیرا کو فون بھی کیا جواب نہیں آیا، 7 اکتوبر کے بعد حمیرا اصغر کے ایک دوست نے بھی ایک بار فون کیا۔

Comments are closed.