شاہد خاقان عباسی کے خلاف ضمنی ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ

In this Monday, July 31, 2017 photo, Pakistan's premier-designate Shahid Khaqan Abbasi the Parliament house in Islamabad, Pakistan. Pakistan's lower house of parliament on Tuesday elected Abbasi as the country's new prime minister, less than a week after the Supreme Court disqualified thrice-elected Nawaz Sharif for concealing assets. (AP Photo/Anjum Naveed)
0
0 0
Read Time:1 Minute, 15 Second

فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس کی تحقیقات میں نئے شواہد سامنے آنے پر نیب کا عید کے بعد ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ، فائل ورک جاری ہے۔

جمعرات کوسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بطور ملزم احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان کے سامنے بطور ملزم پیش ہوئے جہاں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی گئی ۔

عدالت میں نیب کے تفتیشی افسر ملک زبیر نے سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد الاسلام سے متعلق رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم جان بوجھ کر بیرون ملک روپوش ہے جس کے ٹھکانے کا پتہ نہیں چل سکا لہٰذا اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے۔

احتساب عدالت کو نیب کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ ایل این جی کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور عبوری ریفرنس دائر کرنے کے بعد کچھ نئے شواہد سامنے آئے ہیں اس لیے عید کے بعد ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

ضمنی ریفرنس میں شاہد خاقان کے بیٹے اور فیملی کے خلاف ثبوت شامل ہوں گے، ایل این جی ٹرمینل ٹھیکے کے بعد شاہد خاقان کی فیملی کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے آئے۔

نیب کاموقف ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان کے بینک اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے گا جس کے اپنے کوئی ذرائع آمدن نہیں تھے مگر ان کے بینک اکاؤنٹ میں بھی رقوم آئیں،بعد میں سماعت 11جون تک ملتوی کردی گئی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »