ہندو مذہب پربیان، فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لے لیاگیا

117
0 0
Read Time:1 Minute, 19 Second

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کوہندو برادری سے متعلق متنازع بیان پر استعفیٰ دینا پڑ گیا۔

فیاض الحسن چوہان ہندو برادری سے متعلق بیان پر مشکل میں پھنس گئے۔ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان کو طلب کیا تو انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں عثمان بزدار سے ملاقات کی اور وضاحت پیش کی۔

ترجمان وزیراعلی پنجاب شہباز گل کے مطابق عثمان بزدار نے ہندو کمیونٹی کے حوالے سے بیان پر فیاض چوہان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ طلب کیا۔

ملاقات کے بعد فیاض الحسن چوہان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جسے فوری طور پر منظور کرلیا گیا۔ ترجمان شہباز گل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ہندو کمیونٹی سے ہمدری اور معذرت بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے اقلیتی برادری کے خلاف متنازع بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور وزیراعظم کی ہدایت پر ہی فیاض الحسن چوہان سے استعفی لیا گیا۔

فیاض الحسن چوہان نے اس دوران عمران خان سے رابطہ کرکے انہیں منانے کی کوششیں بھی کیں جو ناکام ثابت ہوئیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *