کسی سے بیک ڈور رابطے نہیں ، ثبوت ہیں تو سامنے لائیں،ترجمان پاک فوج

0
0 0
Read Time:1 Minute, 20 Second

راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام ) ترجمان پاک فوج میجرجنرل افتخار بابر نے ایک بار پھر کہا ہے فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، ہمارے کسی قسم کے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے اور نہ ہمی ہمارا کسی قسم کی سیاست کے ساتھ تعلق ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے اس بارے میں بغیر تحقیق بات کرنا کسی کو بھی سوٹ نہیں کرتا، اگر اس حوالے سے کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ورنہ اس قسم کی قیاس آرائیاں بند ہونی چا ہیے۔

میجر جنرل بابر افتخار نیکہا کہ سب کو معلوم ہے کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے پاکستانی قوم نے کورونا کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور ہیلتھ کیئر ورکرز نے کورونا سے مقابلے میں قوم کی بھرپورمدد کی۔

انھوں نے کہا کہ چین کی فوج نے افواج پاکستان کو ویکسین کا عطیہ دیا اور پاک فوج نے چینی فوج کی عطیہ کردہ ویکسین ہیلتھ ورکرز کو دے دی۔


پڑوسی ملک بھارت سے متعلق میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ بھارت دنیا میں بہت حد تک بے نقاب ہو چکا ہے اس حوالے سے پچھلی پریس کانفرنس میں بہت سے شواہد سامنے رکھے تھے۔

میجرجنرل افتخار بابر نے کے ٹو پر لاپتا کوہ پیماؤں کے حوالے سے فوجی ترجمان نے بتایاکہ علی سدپارہ قوم کے ہیرو ہیں، کوہ پیماؤں کے سرچ آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔

میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ کوہ پیما علی سدپارہ قوم کے ہیرو ہیں جو بدقسمتی سے پچھلے 72 گھنٹوں سے لاپتہ ہیں تاہم پاک فوج سرچ آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنے دے رہی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »