شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج شروع ہورہاہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار شرکت کریں گے
فوٹو:فائل
اسلام آباد:چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی دعوت پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار آج سے 16 جولائی تک چین کے شہر تیاجن میں ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطاق اجلاس میں چین، بیلاروس، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔ ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے دوران محمد اسحاق ڈار دیگر ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
Comments are closed.