چین کے نئے سال کی تقریبات آن لائن ہوں گی،پروگرام کااعلان

0
0 0
Read Time:1 Minute, 44 Second

فوٹو:چائنہ ثقافتی سینٹر

سلام آباد ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں چین کے ثقافتی سینٹر کی جانب سے چین کے نئے سال 2021ء کے موقع پر آن لائن تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

چائنہ ثقافتی سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چین کا نیا سال 12 فروری کو منایا جائے گا اس سلسلہ میں پاکستان میں قائم چین کے ثقافتی سینٹر کی جانب سے، چین کے نئے سال کی سلسلہ وار ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی پابندیوں اور فاصلوں کے ضابطہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ تقریباً آن لائن رکھی گئی ہیں تاکہ لوگ اکٹھے ہوئے بغیر ان تقریبات کا حصہ بن سکیں ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے یہ تقریبات 4 فروری سے 12 فروری 2021ء تک ہوں گی جو کہ چائنہ کلچرل سینٹر پاکستان کے آفیشل فیس بک بیج پر دیکھی جاسکیں گی۔

چین کے اس نئے سال کو جشن بہاراں میلہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی تاریخ 4000 سال سے زیادہ ہے۔ یہ تہوار 12 ویں قمری مہینے کے آخری دن کی شام سے لے کر نئے قمری سال کے 15 ویں دن تک منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر چینی عوام نئے سال کو اپنے خاندان کے ساتھ مل جل کر گزارتے ہیں۔ پاکستان میں چین کا ثقافتی سینٹر اس سال مختلف آن لائن پروگراموں کا انعقاد کررہاہے۔

آن لائن پروگراموں میں “پیپر کٹنگ” ، “چینی نئے سال کی ورچوئل نمائش” ، “لونگ چھوان سیلادن ٹور” ، “آئس شو” اور تقافتی رقص وغیرہ شامل ہیں۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیاہے کہ جشن بہاراں کے ساتھ ساتھ یہ سال پاکستان میں چائنا کلچرل سنٹر اور جنوبی چین کے صوبہ جیانگسی کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے مابین تعاون کا سال بھی ہے۔

اس کے علاوہ چین اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لئے، پاکستان میں چائنا کلچرل سنٹر بھی متعدد بھرپور اور متنوع ثقافتی تقریبات کی میزبانی کرے گا۔

چائنہ کلچرل سینٹر پاکستان کے آفیشل فیس بک بیج پر کے اس لنک پر یہ تقریبات آن لائن ہوں گی۔https://www.facebook.com/cccenterinpak/

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »