پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن رابطہ

0
0 0
Read Time:1 Minute, 12 Second

راولپنڈی: پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں ایل او سی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی گفتگو اچھے ماحول میں ہوئی اور دونوں افسران نے لائن آف کنٹرول کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہےکہ ڈی جی ایم اوز نے دیگر تمام سیکٹرز کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور بنیادی معاملات و خدشات حل کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان اور بھارت میں رابطہ 1987 سے جاری ہے، پاکستان اور بھارت متفق ہیں کہ ہاٹ لائن کے موجودہ مکینزم کو مؤثر بنایا جائے۔

ڈ ی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پرجنگ بندی کےلیے 2003 میں ایک اور انڈراسٹینڈنگ ہوئی جب کہ 2014 سے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آگئی تھی.

یہ بھی کہ 2003 کے بعد سے اب تک 13500 سے زائد سیز فائرخلاف ورزیاں ہوئیں جن میں 310 شہری جاں بحق اور 1600 کے قریب زخمی ہوئے۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہےکہ 2014 سے 2021 کے درمیان 97 فیصد سیز فائرخلاف ورزیاں ہوئیں اور 2019 میں سب سے زیادہ سیز فائر خلا ف ورزیاں ہوئیں جب کہ 2018 میں سیز فائر خلاف ورزیوں سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »