پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر ونڈے سیریز جیت لی

دبئی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمن ٹیم نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر پہلی بار ون ڈے سیریز جیت لی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو 4 وکٹ سے شکست دی۔ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 47.3 اوورزمیں 159 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئی۔

ویسٹ انڈیز ویمنز کی سات کھلاڑی ڈبل فیگرمیں داخل نہ ہو سکیں۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو اور ڈائنا بیگ نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

پاکستان ویمن ٹیم نے مقررہ ہدف 47.2 اوورز میں 6 وکٹ پر حاصل کر لیا۔پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

سدرہ امین نے 52 رنز بنائے جب کہ ندا ڈار نے 26 اور جویریہ خان نے 24 رنز بنائے۔پاکستان نے تین میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کامیابی پر سابق کپتان وسیم اکرم، یونس خان اور ہیڈ کوچ قومی ٹیم مکی آرتھر کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے پہنچ گئے۔

سابق کپتان یونس خان نے پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو 100 ایک روزہ میچ مکمل کرنے پر پی سی بی کی جانب سے اسپیشل مومنٹو ایوارڈ بھی دیا۔

Comments are closed.