نواز شریف اور زرداری نے آپس میں چارٹر آف کرپشن کیا، فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور زرداری گینگ نے آپس میں چارٹر آف کرپشن کیا اور اپنی لوٹ مار کا نام جمہوریت رکھا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنماوٴں کی پریس کانفرنس پر ردِعمل میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹھگز آف پاکستان کی ٹیم نے فلاپ شو پیش کیا۔

لیگی رہنماوٴں کے چہرے بتارہے تھے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں، یہ جو سارے بول رہے تھے ان کو فکر اپنی پڑی ہوئی ہے، احسن اقبال 80 کی دہائی کو بھول گئے ۔

فواد چوہدری نے کہا (ن) لیگ کو پاکستان پر کس نے مسلط کیا، شریف خاندان جنرل ضیاالحق سے پہلے نوازشریف کونسلر بھی منتخب نہیں ہوئے تھے، لیگی رہنما دکھی ہیں اس لئے ان کے ذاتی حملوں کو نظرانداز کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا حتساب کرنا ہمارا یہ مینڈیٹ ہے اور چوروں کو پکڑنا ہے، ہم نے حکومت میں آکرخود کو ان معاملات سے الگ کیا، ہم اداروں کو آزادانہ طور پر کام کرنے دے رہے ہیں۔

جو تفتیش میں تعاون نہیں کررہا نیب اس کو پکڑ رہی ہے،تمام مقدمات (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی کے دور میں بنے، اس لئے ہم پر سیاسی انتقام کا الزام لگانا درست نہیں ہے۔

Comments are closed.