ملک بھر میں ایٹمی قوت بننے کی یاد میں یوم تکبیر منایا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) منگل اٹھائیس مئی کو ملک بھر میں یوم تکبیر منایا گیا، آج سے 21سا ل پہلے آج ہی کے دن پاکستان ایٹمی دھماکے کرکے ایٹمی طاقت بنا تھا۔

یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا۔

بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔

یوم تکبیر کی مناسبت سے مختلف کانفرنس اور تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں اس تاریخی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔

Comments are closed.