مریم نواز کو نیب نے 31 جولائی کو طلب کر لیا

فائل فوٹو

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ناہب صدر مریم نواز کو نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں 31 جولائی کو طلب کرلیا۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی جیو نے ذ رائع سے خبر دی ہے کہ نیب نے نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کی بھی طلبی کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب نے میاں نوازشریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے عبدالعزیز کو بھی اسی کیس میں طلب کیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طلب کیے گئے تمام افراد چوہدری شوگر مل میں شیئر ہولڈرز ہیں۔

Comments are closed.