آصف زرداری کیخلاف8ارب منی لانڈرنگ کا ایک اور ریفرنس دائر


اسلام آباد: نیب نے سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ اسکینڈل میں ایک اور ریفرنس دائرکردیا ہے۔

نیب کی طرف سے آصف علی زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائرکیا گیا ہے۔ ریفرنس میں ایوان صدرکے سابق اسٹینوگرافرمشتاق احمد بھی شریک ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کرکے 8 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، کرپشن کے پیسے سے آصف زرداری نے گھربھی خریدا۔

اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2015 میں اسٹیٹ بینک نے ایف آئی اے کو مشکوک ترسیلات کی رپورٹ بھیجی گئیں۔ معاملے کی تحقیقات کے نتیجے میں کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی بنائی گئی، جس نے آصف علی زرداری اور اومنی گروپ کو مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے فوائد حاصل کرنے کا ذمہ دار قرار دیا۔

واضح رہے جعلی بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے پہلے بھی کئی سکینڈلز سامنے آ چکے ہیں خاص کر سندھ میں فالودہ والے ، ریڑھی والے اور دیگر کے حوالے سے انکوائریز چل رہی ہیں۔

Comments are closed.