آرمینیااورآذربائیجان میں جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا

0
0 0
Read Time:1 Minute, 16 Second

فوٹو: فائل

باکو( ویب ڈیسک) آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ بندی کا نیا معاہدہ طے پا گیا، روس کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت آرمینیا کو کاراباخ سے فوجیں نکالنے کا پابند بنایا گیاہے۔

جنگ بندی معاہدہ کے بعدآرمینیا کے وزیراعظم اورآذربائیجان کے صدر نے جنگ بندی کے معاہدے کی تصدیق کر دی ہے اور فریقین نے معاہدہ عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس حوالے حوالے سے آذرصدرحیدر علیوف کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ ایک مشکل کام تھا جبکہ آرمینیا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ سمجھوتہ شکست نہیں اس سے امن کے قیام میں مدد ملے گی۔

جنگ بندی کے بعد صدر پیوٹن نے قیام امن کیلئے روسی فوجی دستے کاراباخ بھیج دئیے، دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کے تحت آرمینیا کو کاراباغ سے فوج کے انخلا کے لیے ٹائم فریم دیا گیا ہے۔

یادرہے کہ آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان حالیہ جنگ 27 ستمبر کو شروع ہوئی جس میں فریقین کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے، ہزاروں کی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں، مارے جانے والوں میں فوجیوں کے علاوہ سویلین افراد بھی شامل ہیں۔

کاراباخ کا تنازع 20 ویں صدی کے ابتدائی سالوں میں شروع ہوا جس پر آذربائجان اور آرمینیا کے مابین 1990 میں بھی بڑی جنگ ہو چکی ہے تاہم مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ اب روس کی ثالثی میں دونوں ملکوں کے مابین جنگ بندی معاہدہ ہوا ہے۔

واضح رہے فریقین کے درمان ماضی قریب میں بھی دونوں ممالک جنگ بندی معاہدے کی کئی دفعہ خلاف ورزی کر چکے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »