عمران خان کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں، چوہدری پرویز الہی

50 / 100

لاہور: عمران خان کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں، چوہدری پرویز الہی کا عمران خان سے ملاقات کے بعد اعلان، ٹوئٹر پر بیان میں کہاپنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور امانت واپس کردی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کہتے ہیں آج زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

انھوں نے کہا عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی کو ساتھ بٹھا کر فیصلے کا اعلان کریں گے۔عمران خان نےمخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے۔

چوہدری پرویزالہی نے کہا افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے،اس سے قبل وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہیٰ، سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ اور ممبر قومی اسمبلی حسین الہیٰ نے عمران خان سے ملاقات کی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے۔ اس موقع پر اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان سے اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، پرویز خٹک، شبلی فراز، علی امین گنڈاپوراور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Comments are closed.