پٹرول کی قیمت میں 3 بار 30،30 روپے اضافہ کے بعد 10 روپے کمی

52 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: پٹرول کی قیمت میں 3 بار 30،30 روپے اضافہ کے بعد 10 روپے کمی، وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کردیا.

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں اعلان کیا جس کے مطابق پٹرول فی لیٹر 10 روپے جبکہ ڈیزل پر ساڑھے 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی.

وزیر خزانہ نے کہا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 10 رو پے کمی کی گئی ہےنئی قیمت 169روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے.

حکومت کی طرف سے قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے، ہائی ڈیزل کی نئی قیمت 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

نئی قیمتوں کا اعلان آئندہ 15 دن تک کیلئے کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی جو کہ 31 دسمبر 2022 تک نافذ العمل رہے گی، مصنوعات میں ردوبدل کا اطلاق رات 12 بجے ہو جائے گا۔

Comments are closed.