پاکستان ڈیف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چمپئن بن گیا، سری لنکا کو شکست

52 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

شارجہ :پاکستان ڈیف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چمپئن بن گیا، سری لنکا کو شکست دے دی ،فائنل میچ میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔

شارجہ یو اے ای میں جاری ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں سری لنکا کو باآسانی شکست دے کر عالمی چیمپین بن گیا۔

ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے باسط عباسی نے 62 اور فیضان خان نے 28 رنز بنا کر ٹیم کی جیت بنیاد رکھی۔

سری لنکا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 63 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان نے ورلڈ کپ کے فائنل میں باآسانی 88 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلر جبار علی اور منظور خان بالترتیب دو اور چار اوورز کرائے اور 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم آج رات 11 بجے لاہور پہنچے گی۔

Comments are closed.