کوئٹہ، احتجاج کے دوران دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 21 زخمی

فوٹو : سوشل میڈیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں پریس کلب کے قریب احتجاج کے دوران دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے واقعے میں 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں.

سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان وسیم بیگ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا شارع عدالت پر قائم پریس کلب کے قریب جاری احتجاج کے دوران ہوا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے 7 افراد کے جاں بحق اور 21 زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  بظاہر یہ خود کش دھماکا لگتا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا سرچ آپریشن بھی شروع کردیا.

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی امدادکی فراہمی کی ہدایت کی

Comments are closed.