کشمیر پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس، 6اپریل کو یوم یکجہتی کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی کابینہ کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت پر یک نکاتی ہنگامی اجلاس، مذمتی قرار داد منظور کی، چھ اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کااعلان کیا گیا

وزیراعظم شاہد خاقان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان بدھ کو مظفر آباد جائیں گے او رآزاد کشمیر اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں بھی شریک ہو ں گے۔

کابینہ کے خصوصی اجلاس کے بعد وزیر خارجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کابینہ نے ایک قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے اورعالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر حل نکالا جائے،بھارتی ہٹ دھرمی کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے۔

خواجہ آصف نے کہاکشمیر کے معاملے کا اٹھانے کے لیے مختلف ممالک میں وفود بھیجے جائیں گے،سیکریٹری جنرل او آئی سی سے اس معاملے پر بات ہوئی ہے۔تمام برادر ممالک نے اس مسئلے پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا بھارت نے گزشتہ سال جنگ بندی کی 2 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں کیں ہیں انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارتی خلاف ورزیاں بڑی جنگ کی وجہ بن سکتی ہیں۔

بھارت نے اپنے اقدامات سے خود ثابت کیا ہے،ہم انڈیا سے تعلقات بہتر کرنے کے خواہاں ہیں لیکن بھارت پاکستان سے تعلقات کی بہتری کے لئے سنجیدہ نہیں،اگر جنگ مسلط کی گئی تو مسلح افواج بھرپور جواب دیں گی۔

Comments are closed.