چیئرمین پیمرا کی صدرِ مملکت سے ملاقات، سالانہ رپورٹ پیش کی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین پیمرامحمد سلیم بیگ کی صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات، سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے مالی سال 2015سے2018پیش کی۔

صدرِپاکستان نے پیمرا کی اس کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ پیمرا اس رپورٹ کی اشاعت کو سالانہ بنیادوں پریقینی بنائے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو پیمرا کی جانب سے کئے گئے۔

ریگولیٹری اقدامات اور ان کے معشیت پراقتصادی اثرات کا بھی موٴثر انداز میں پتہ چل سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پیمرا کے نقطہ نظر کو مستقبل کے اہداف سامنے رکھتے ہوئے مزید بہتر کرنا چاہئے۔

صدر نے ہدایت کی کہ اسٹیک ہولڈرز اور ریگولیٹر کے درمیان باہمی اعتماد کی فضا پیدا کرنے کیلئے مناسب اقدامات کرنے چاہئیں۔

صدرِ پاکستان نے مقامی آرٹ ،ثقا فت، کھیلوں اورتعلیم کے فروغ کیلئے ضروری اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔ اس بات پر بھی زور دیا کہ میڈیا رفاع عامہ کے پیغامات اورپروگراموں کے ذریعے عوام کو تعلیم فراہمی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

صدرِمملکت نے اس بات پر زور دیا کہ پیمرا اور میڈیا مل کر جعلی خبروں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں جس سے جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کی نشرواشاعت کو روکا جاسکے۔

Comments are closed.