پاکستان سپر لیگ کے آج2میچز کھیلے جائیں گے

0
0 0
Read Time:55 Second


کراچی ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 6 میں آج 21 فروری کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔

کراچی میں دوسرے دن ایونٹ کے دوسرے میچ میں پی ایس ایل فائیو میں فائنل تک پہنچنے والی لاہور قلندرز کا مقابلہ سابق چمپئن پشاور زلمی سے ہوگا۔

آج کے دوسرے اور ایونٹ کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گی، ایونٹ کے تمام ہی میچز براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

آج اتوار کے دن پہلا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا جو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، جس میں پشاورزلمی کے کپتان وہاب ریاض شریک نہیں ہوں گے۔

آج کا دوسرا اور ایونٹ کا تیسرا میچ شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا، یونائٹیڈ دو مرتبہ کی فاتحہ ہے جب کہ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل فائیو کا سیمی فائنل کھیلا تھا۔

ملتان سلطان کی قیادت اس بار قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمدرضوان کے پاس ہے جب کہ اس سے قبل پی ایس ایل فائیو میں شان مسعود اس ٹیم کے کپتان تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »