وفاقی ملازمین کو 3 ماہ کی اضافی تنخواہیں دینے کی منظوری

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم نے تمام سرکاری وفاقی ملازمین کو تین ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابراعزازیہ دینے کی منظوری دے دی

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے بطور چیئرمین ای سی سی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دی،وفاقی سرکاری ملازمین کو 2017-18کے مالی سے ادائیگی کی جائے گی۔

وزیراعظم کی طرف سے اس خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ آئندہ حکومت اسی پالیسی کے تحت ملازمین کو اعزازی تنخواہیں دے ۔

وزیراعظم نے دوماہ پہلے وزارت خزانہ کو وفاقی سرکاری ملازمین اس حوالے سے پالیسی بنانے کی ہدایت کی تھی تاہم پالیسی نے بننے کی وجہ سے وزارت خزانہ کی طرف سے وزیراعظم کو وہی پالیسی جاری رکھنے کا مشورہ دیاگیا تھا ۔

وزیراعظم نے وزارت خزانہ، وزیراعظم آفس یہ کچھ وزارتوں کی بجائے تمام وفاقی سرکاری اداروں کیلئے تین تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دینے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ اعزازیہ ماتحت اداروں کو دیا جائے گا،پہلے صرف وزارت خزانہ ، وزیراعظم آفس اورچند اور وزارتوں کے ملازمین کو ہی دیا جاتا تھا۔

Comments are closed.