وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملک کی داخلی و خارجی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آرمی چیف نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ پاکستانی مسلح افواج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی جارحیت کے وقت پاک فضائیہ کی جانب سے اعلی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ مسلح افواج نے جارحیت کو بھرپورانداز میں ناکام بنایا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، تاہم اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے رہیں گے۔

انھوں نے آرمی چیف کو کہا کہ پاکستانی قوم کومسلح افواج کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہیں۔

Comments are closed.