میری ضد ہے نواز شریف برطانیہ میں مکمل علاج کرائیں، مریم نواز

0
0 0
Read Time:1 Minute, 50 Second

فوٹو: زمینی حقائق

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن واپسی کیلئے بے چین ہیں لیکن یہ میری ضد ہو گی کہ جب تک علاج چل رہا ہے میاں صاحب برطانیہ میں ہیں قیام کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر مریم نواز نے لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا علاج کے بعد نواز شریف کی حالت جیسے ہی خطرے سے باہر ہوگی واپس آئیں گے، نواز شریف اور میرے اوپر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، اگر نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو سکتا ہے تو کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے اپنا جو نقصان 5 سال میں کرنا تھا وہ 2 سال میں ہی کر بیٹھی، ہم نواز شریف کی ہدایت پر عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا میرا نہیں خیال نواز شریف اے پی سی میں جانے سے منع کریں گے، ہم آل پارٹیز کانفرنس میں جائیں گے، مکافات عمل تو شروع ہونا ہی تھا، ہر چیزکا اپنا ایک وقت ہوتا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف وطن واپس آنے کے لیے بہت بے چین ہیں، ہمیں اپنے بارے میں نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے، صبح سے بارش ہو رہی ہے، امید نہیں کر رہی تھی کہ اتنے لوگ ساتھ آئیں گے لیکن لوگ نواز شریف سے محبت کرتے ہیں۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا حکومت کی اصلیت آپ کے سامنے ہے، بیریئر لگا کر مریم نواز کو روکا گیا، کیوں؟ ایم این ایز اور ایم پی ایز بارش میں کھڑے ہیں، آج عوام کو دبایا جا رہا ہے، آج عوام پر انصاف کے دروازے بند ہیں۔

انھوں نے کہا پولیس کو کھڑا کر کے عوام کو روکا جا رہا ہے، حکومت ایک خاتون کو برداشت نہیں کرسکتی، عوام کو کیسے کریگی،دنیا میں کہیں عدالتوں کے دروازے بند نہیں کیے جاتے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاموجودہ حکومت میں ہائیکورٹ کے دروازے بند کر دیئے گئے، وہ دن دور نہیں جب یہ بیریئر نہیں رہیں گے، ملک آج پولیس سٹیٹ بن چکا ہے یہ منظر سب کے سامنے ہے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish